• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویزا ہولڈر کو فیصل آباد میں آف لوڈ کر دیا گیا

کراچی (اسد ابن حسن) فیصل آباد امیگریشن نے امریکی ویزا ہولڈر کو سفر کرنے سے روک دیا اور اس کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف أئی اے ذرائع کے مطابق شرجیل نامی مسافر فیصل آباد سے دبئی اور پھر اس کےآگے امریکہ جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کو شک ہوا ۔ مسافر سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ ایک بڑی اسکول چین کا ملازم ہے اور اس کے ساتھ اور لوگوں کا بھی گروپ ویزا لگا تھا۔ باقی لوگ بعد میں سفر کریں گے وہ پہلے سفر کرنا چاہ رہا تھا۔ امیگریشن حکام نے مذکورہ اسکول چین کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسے کوئی ویزے لگوانے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ انکشاف پر مسافر کا پاسپورٹ رکھ لیا گیا اور مسافر کو جانے دیا گیا۔ مسافر کے ویزے کے حوالے سے ایمبیسی کو خط تحریر کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید