• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کے میچز پشاور میں نہیں ہوں گے، فیصلہ ہوگیا، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں نہ کروانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔ 

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ بیشتر فرنچائزز نے پشاور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز کا کہنا ہے کہ پشاور میں میچز کھیلنے میں غیرملکی کھلاڑیوں اور کوچز کے تحفظات ہیں۔ پشاور میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کے بعد پی ایس ایل کھیلنے کا سوچا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنچائزز مالکان اور پی سی بی کے درمیان اجلاس ویڈیولنک پر ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید