• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کا سب میرین کیبلز کی حفاظت کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کا فیصلہ

—تصویر بشکریہ نیٹو
—تصویر بشکریہ نیٹو

نیٹو نے سب میرین کیبلز کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیٹو کے نئے اے آئی ٹول کی مدد سے ممکنہ طور پر ایسے بحری جہازوں پر نظر رکھی جا سکے گی جو سمندر کے اندر کیبلز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نیٹو کے بیان میں بتایا گیا ہے اس اے آئی ٹول کو مین سیل کا نام دیا گیا ہے اور یہ راستے سے بھٹکنے والے ایسے بحری جہازوں کی نشاندہی کر سکے گا جو سمندر کے اندر کیبلز اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اس کام کے لیے سیٹلائٹ امیجز، مختلف سونار سسٹمز اور زیر آب سینسرز کا استعمال کیا جائے گا۔

نیٹو میں میری ٹائم ریسرچ کے ڈائریکٹر ایرک پولی کیون نے بتایا ہے کہ اس اے آئی ٹول نے ایک ٹیسٹ میں خود کار طریقے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ٹول کی مدد سے سمندر کے اندر ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے اور بر وقت فیصلے لینے میں مدد ملے گی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید