سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے شروع ہونے جارہی ہے ایک منفرد اور دلچسپ موضوع پر مبنی نئی ڈرامہ سیریل ”ڈائن“۔
ڈرامے کی کہانی ستم سہنے کی روداد نہیں بلکہ غضب ڈھاتی پیش قدمی ہے جو ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔
سیریل کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے تحریر کی ہے جبکہ ڈرامے کی دلکش ہدایات سراج الحق نے دی ہے۔
پروموشن میں دکھائی گئی جھلکیوں میں مہوش حیات کا کردار دے رہا ہے ستم کی دُہائی جبکہ احسن خان اور حرا مانی کے ارادے ابھی مکمل آشکار نہیں ہوئے۔
ایس کے خلش کی شاعری کو اپنی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ شانی ارشد نے او ایس ٹی ترتیب دے کر اسے مزید نکھار دیا ہے۔
زورشاہ اور شباب کی سودے بازی میں بےوقعت کی گئی نہال کو پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کیسے دلائیں گے انصاف؟۔ یہ سب ناظرین اس نئے سیریل میں 24 فروری سے ہر پیر اور منگل کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے ملاحظہ کرسکیں گے۔