• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کی صلاحیت ہے، جوز بٹلر

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بین ڈکٹ تسلسل کے ساتھ رنز کرتے ہیں اور ڈبل سنچری بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور میں آسٹریلیا سے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں جوز بٹلر نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اچھی اننگز کھیلی لیکن جیت کا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین ڈکٹ اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے ٹاپ آرڈر میں شاندار اننگز کھیلی، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اگلے دونوں میچز ہمیں جیتنا ہوں گے، بعض اوقات آپ بہت اچھا کھیلتے ہیں لیکن حریف ٹیم کریڈٹ لے جاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہائی اسکورنگ میچ میں باؤنڈریز روکنا پڑتی ہیں اور موقع سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے۔

جوز بٹلر نے یہ بھی کہا کہ رنز کا فلو روکیں تو میچ میں واپس آیا جاسکتاہے، الیکس کیری اور جوش انگلس کی اچھی پارٹنر شپ رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید