• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی یوکرین کو اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی دھمکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی خصوصی ایلچی جنرل (ریٹائرڈ) کیتھ کیلوگ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اگر یوکرین نے اپنے نایاب معدنیات تک امریکا کو رسائی نہ دی تو اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس بند کردی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کا اب تک دنیا سے اپنا انٹرنیٹ رابطہ بحال رکھنے میں امریکی  کمپنی اسٹار لنک کا کلیدی کردار ہے جو صدر کے مشیر اور ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی ملکیت ہے۔

یہ انٹرنیٹ سہولتیں یوکرین کی جنگی صلاحیتوں بالخصوص جنگ میں ڈرونز کارروائیوں کے لیے بہت اہم ہے اور اس کی بندش یوکرین کے لیے ایک بڑا جھٹکا ضرور ہوسکتی ہے۔ 

اس سے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ کی 500 بلین ڈالر کی معدنی وسائل کے حوالے سے ڈیل کو مسترد کردیا تھا۔

اب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اُنکی ٹیم امریکا کے ساتھ معاہدے پر کام کر رہی ہے اور جلد اس معاملے پر پیشرفت کا امکان ہے۔

 

بین الاقوامی خبریں سے مزید