• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز: عالمی ادارہ صحت

—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا 

غزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اگلے 4 روز تک جاری رہے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقے میں بچوں میں قوت مدافعت کم ہو جانے کی وجہ سے علاقے میں پولیو کے پھیلنے کا واضح امکان ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال اگست کے آخری دنوں میں غزہ کے سیوریج کے پانی میں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا جس کی وجہ سے ایک کیس بھی سامنے آیا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ کے دوران بھی 90 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین دی گئی تھی، تاہم غزہ کے محاصرے کی وجہ سے بہت سے بچے اس ویکسین سے محروم رہ گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید