جرمنی کے تقریباً 5 کڑور 90لاکھ ووٹر اپنے نئے چانسلر اور نئے حکومتی اتحاد کے لیے ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس الیکشن میں 30.6 ملین خواتین جبکہ 28.6 ملین مرد ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
جرمنی کے انتخابات عام طور پر توقع کے مطابق ہوتے ہیں لیکن اس بار انتخابات قدرے دلچسپ ہونے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سال نومبر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کے چانسلر اولاف شولز نے غیر رسمی طور پر اپنے وزیر خزانہ کو برطرف کر دیا تھا۔
اس کے بعد اولاف شولز اعتماد کا ووٹ ہار گئےتھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے انتخابات کو جرمنی کے اندرونی معاملات کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ اور توانائی بحران میں خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔