• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ اور ہاشم صفی نے دہائیوں تک اسرائیل کو باہر نکالنے کیلئے قربانیاں دیں، ایران

بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ اور انکے شہید جانشین ہاشم صفی الدین کی تدفین کے موقع پر خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ اور انکے شہید جانشین ہاشم صفی الدین کی تدفین کے موقع پر خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس ارغچی نے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ اور ہاشم صفی الدین نے کئی دہائیوں تک اسرائیلی افواج کو مقبوضہ علاقوں سے باہر نکالنے کیلئے قربانیاں دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج کا جنازہ پوری دنیا کو دکھائے گا کہ مزاحمت زندہ ہے، حزب اللّٰہ زندہ ہے اور اپنے مقاصد کیلئے پُرعزم ہے۔ 

عباس ارغچی نے شہید سید حسن نصراللّٰہ اور انکے شہید جانشین ہاشم صفی الدین کی تدفین کے موقع پر کہا کہ مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں بہت سی فتوحات حاصل کی ہیں اسی طرح حتمی فتح بھی حاصل کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید