لیبیا کے اسپیکر عقیلہ صالح نے عرب لیگ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ عرب پارلیمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کےلیے عرب اسلامک فنڈ قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کےلیے مختلف ممالک، تنظیموں، بینکوں اور سرمایہ کار کمپنیوں کے تعاون سے فنڈ بنایا جائے۔
عقیلہ صالح نے کہا کہ عرب حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے اشتراک سے غزہ کی ترقی اور تعمیر نو کےلیے عرب ۔ اسلامک فنڈ قائم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ کا انتظام قابل بھروسہ لوگوں کے ذمے ہو جو اہلیت رکھتے ہوں، غزہ میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران ہزاروں افراد شہید ہوئے، غزہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔