• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جرمن فٹبالر مسعود اوزل ترک صدر کی جماعت میں شامل

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

جرمنی کے سابق فٹبالر مسعود اوزل ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی میں شامل ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ مسعود اوزل 2014ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن ٹیم میں شامل تھے، وہ ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کا بھی حصہ رہے۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق جرمن فٹبالر حکمراں جماعت کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسعود اوزل 15 اکتوبر 1988ء کو مغربی جرمنی کے ایک پناہ گزین کیمپ میں ترک نژاد خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ مسعود اوزل نے مئی 2023ء میں ترکیہ کے صدارتی انتخابات سے قبل رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تھی اور انتخابات میں ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید