انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس باہر ہوگئے۔
آئی سی سی نے انگلینڈ کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی، ریحان احمد کو انگلش اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر انگوٹھے کی انجری کے باعث آئی سی سی کے میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔
آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ریحان احمد کی انگلش اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم اپنا اگلا میچ افغانستان کے خلاف بدھ 26 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے، انگلش ٹیم کو آسٹریلیا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقا نے شکست سے دوچار کیا تھا۔