• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بخش و سادہ خوراک سے کئی طرح کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق

بحیرہ روم میں استعمال ہونے والی خوراک کا ایک عکس(تصویر سوشل میڈیا)۔
بحیرہ روم میں استعمال ہونے والی خوراک کا ایک عکس(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت بخش اور سادہ خوراک سے آپ کے موٹاپے سے منسلک کئی طرح کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موٹاپا کے باعث 13 مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا کافی زیادہ امکان ہو سکتا ہے جس میں آنتوں اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔

ایک تحقیقی ادارے کے نیٹ ورک میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم کی خوراک پر عمل کرنے سے کینسر کی مذکورہ بالا اقسام کے خطرے کو قدرے کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے لوگ مقبول غذائی عادات اپناتے ہیں جیسے کہ سبزیاں، دالوں، صحت مند چکنائی (زیتون کے تیل) کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں موٹاپے سے منسلک سرطان لاحق ہونے کا خطرہ 6 فیصد تک کم  پایا گیا۔

کنسلٹنٹ فزیشن جنرل انٹرنل میڈیسن اور ڈاکٹر فرینک کے کلینک کے سربراہ پروفیسر فرینکلن جوزف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بحیرہ روم کی خوراک صرف کھانے کا ایک طریقہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ طویل مدتی صحت کے لیے سائنسی طور پر آزمودہ طریقہ کار بھی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔


صحت سے مزید