• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کے پاس 12 سے 13 پاسپورٹ ہیں: بھارتی کامیڈین کیکو شاردا کا انکشاف


بھارتی معروف کامیڈین کیکو شاردا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ پریانکا شاردا کے پاس 12 سے 13 پاسپورٹ ہیں۔

کیکو شاردا نے حال ہی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی میزبان و اداکارہ  ارچنا پورن سنگھ کے وی لاگ میں اہلیہ سمیت شرکت کی۔

وی لاگ کے دوران کیکو اور پریانکا نے ایک دوسرے سے متعلق متعدد دلچسپ باتیں بتائیں۔

کیکو شاردا نے شادی کے شروعات کا ایک مزاحیہ قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کیا کہ میں صرف ایک پاسپورٹ پر اتراتا ہوں جبکہ میری اہلیہ پریانکا کے پاس 12 سے 13 پاسپورٹ ہیں۔

کیکو شاردا نے بتایا کہ میں شادی کے شروع میں اہلیہ کو اپنا پاسپورٹ دکھا رہا تھا کہ اس دوران پریانکا نے اپنے 4 سے 5 پاسپورٹ نکال کر میرے سامنے رکھ دیے، پریانکا کا کہنا تھا کہ ابھی میں صرف اتنے پاسپورٹ لائی ہوں، باقی کے 5 سے 6 پاسپورٹ میں بعد میں لے آؤں گی۔

کیکو شاردا نے اہلیہ کے متعدد پاسپورٹس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پریانکا ملائیشیا میں رہتی تھیں جبکہ ان کا اسکول سنگاپور میں تھا، ملائیشیا کے اسکول اچھے نہ ہونے کے سبب اہلیہ روزانہ سنگاپور آیا جایا کرتی تھیں۔

اس موقع پر پریانکا نے انکشاف کیا کہ میں 30 منٹ کے اندر اندر اسکول پہنچنے کے لیے ہوائی سفر کیا کرتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید