• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جاری کی گئی غزہ کی اے آئی ویڈیو پر حماس کا ردعمل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کی گئی غزہ کو امریکی ملکیت میں لے کر اسے مشرقِ وسطیٰ کا ریویرا بنانے کی اے آئی ویڈیو پر فلسطینی تنظیم حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بسیم نعیم نے اس کو مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کوئی ایسی جائیداد نہیں جسے خریدا یا بیچا جا سکے، یہ مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بھی اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور  غزہ کی تعمیرِ نو اور مضبوطی کے لیے پُر عزم ہیں۔

حماس نے ٹرمپ کی ان تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نقل مکانی اور ملک بدری کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور غزہ کی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔  

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کو امریکی قبضے کے بعد ایک جدید اور خوش حال شہر کے طور  پر  دکھایا گیا ہے۔

 اس ویڈیو میں فلک بوس عمارتیں، نائٹ کلبز، بیچ پارٹیز اور خود ٹرمپ کا ایک دیو قامت مجسمہ بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایلون مسک اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو بھی نظر آ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید