برطانیہ کی ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے نیٹ فلکس شو ود لوو میگھن کے پردے کے پیچھے کی مناظر شیئر کر دیے۔
میگھن مارکل اپنے نیٹ فلکس شو کی ریلیز کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، انہوں نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شو کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جن میں انہیں کیلیفورنیا میں اپنی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مختصر ویڈیو میں میگھن کو باورچی خانے میں رقص کرتے، شہد کی مکھیاں پالتے اور بیکنگ میں مصروف دیکھا گیا، ویڈیو کے اختتام پر پرنس ہیری بھی مختصر طور پر ان کے ساتھ نظر آئے۔
میگھن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے شو کی ریلیز میں صرف 6 دن باقی ہیں، ہماری پوری ٹیم اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس پروجیکٹ کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی، اب کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوتا ہے۔
ود لوو میگھن شو ایک لائف اسٹائل سیریز ہے، جس میں کھانے پکانے، باغبانی، اور خریداری جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں، اس شو کو 15 جنوری 2025ء کو ریلیز ہونا تھا، تاہم کیلیفورنیا میں تباہ کن جنگلاتی آگ کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ شو 4 مارچ 2025ء کو نیٹ فلکس پر نشر ہو گا، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔