• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام کا’ریلز‘ کیلئے نئی ایپ لانچ کرنے پر غور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میٹا کی ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام امریکا میں ٹک ٹاک کے غیر یقینی مستقبل کا بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں میٹا کے ایک اسٹاف ممبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کمپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کے لیے ایک علیحدہ ایپ لانچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

میٹا نے اس سے قبل 2018ء میں بھی ٹک ٹاک کے مقابلے میں ’لاسو‘ نامی اسٹینڈ اسٹون ویڈیو شیئرنگ ایپ لانچ کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئی تو کمپنی نے اسے بند کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ میٹا نے کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے ’ایڈٹس‘ کے نام سے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ایپ ’کیپ کٹ‘ کی ٹکر میں نئی ایپ متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود اس ایپ کے جلد متعارف کروائے جانے کی تصدیق بھی کی تھی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید