• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی والدین کو 2 بچوں کے فوائد کی موجودہ حد سے مستثنیٰ کرنے کا امکان

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کی حکومت فی الحال 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو 2 بچوں کے فوائد کی موجودہ حد سے مستثنیٰ کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

اس اقدام کا مقصد موجودہ ضابطے کو مکمل طور پر ختم کیے بغیر بچوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غربت کی شرح کو قابو کرنا ہے۔

2017ء میں کنزرویٹو حکومت نے یونیورسل کریڈٹ اور چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کے لیے 2 بچوں کی حد کا نفاذ کیا تھا، جس کے بعد سے وزراء اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف حکمتِ عملی تلاش کر رہے ہیں۔

اب حکومت 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو 2 بچوں کے فوائد کی موجودہ حد سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے۔

اگرچہ اس حد کو 3 بچوں تک تبدیل کرنے کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم مبینہ طور پر اس وقت اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید