اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی رضاکارانہ جلاوطنی کیلئے خصوصی ادارہ کے قیام پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو اسدود بندرگاہ اور رامون ہوائی اڈے کے ذریعے نکلنے کی اجازت ہوگی۔
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کو شام کے صدر احمد الشرع پر بھروسہ نہیں، ہم صرف اپنی فوج پر بھروسہ کرتے ہیں، شام کا جنوبی حصہ ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقوں میں پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کرنے والی شامی فوج کو نشانہ بنایا ہے، جنوبی شام میں قائم ہتھیاروں سے پاک علاقے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز شام کے علاقہ جبل الشیخ میں غیر معینہ مدت تک تعینات رہے گی، اسرائیلی فورسز لبنان میں قائم بفر زون میں قیام کی کوئی حد مقرر نہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا، لبنان کے بفر زون میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی کا گرین سگنل دے چکا ہے۔