• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل انتظامیہ ایس او پیز پر عمل کرتی ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن منقسم اور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو تو اس صورت حال میں ہیڈ لائنز بنانے کے لیے یا کانفرنس کو کامیاب دکھانے کے لیے اسی طرح کرنا پڑتا ہے جیسا اپوزیشن نے کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدی نے کہا کہ آپ نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے اگر وہ آپ سے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ یا شناختی کارڈ لانے کا کہتا ہے تو کیا آپ دینے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ایس او پیز پر عمل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف سی وہاں سیکیورٹی کے لیے کھڑی تھیں، کیا پولیس نے کسی کو پکڑا یا منتشر کرنے کی کوشش کی؟

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا رویہ سیاسی نہیں ہے، یہ لوگوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتے۔ سب سے پہلے انہوں نے سیاسی اتحاد کا سربراہ بناکر محمود خان اچکزئی کو آگے لگایا۔ 

وزیر مملکت نے کہا کہ اُس کے بعد انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کو آگے لگا کر اپنے تمام مطالبات تسلیم کروالیے، مگر پھر ووٹ تو کیا، انہیں عزت بھی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ اِس وقت جو استحکام ہے اِس میں ادارے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور حکومت اس پارٹنرشپ کو آگے لے کر چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید