لاہور(پ ر)پاکستان سُپر لیگ کی پریمیئر فرنچائز پشاور زلمی اور نیو ایج کیبلز کے مابین پی ایس ایل10کیلئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پشاور زلمی عباس لئیق اور ڈائریکٹرسیلز اینڈ فنانس نیو ایج کیبلز المان جلیل اعظم نے معاہدے پر دستخط کئے۔