• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کے یادگار لمحات کی ویڈیو توجہ کا مرکز








کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کے خوبصورت اور یادگار لمحات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں اور  ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

شادی کی تقریبات میں دولہا دلہن اور دوستوں کی خوشی دیدنی تھی جس نے ان لمحات کو مزید خاص بنا دیا ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ویڈنگ ایونٹس پاکستان میں جبکہ نکاح سعودی عرب میں ہوا، ان کی وطن واپسی پر مایوں، شیندی، ولیمے اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

اسٹار جوڑی نے اپنی شیندی کی خوشیوں بھری تصاویر اور ویڈیوز  انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

کبریٰ خان منٹ گرین لہنگے چولی کے ساتھ سر پر دوپٹہ اوڑھی نظر آئیں جبکہ گوہر رشید سفید شلوار  قمیض پر  کڑھائی والی شال پہنے دکھائی دیے۔

ویڈیوز میں کہیں اسٹار جوڑی اپنی شادی کا جشن مناتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دیے تو کہیں ان کے دوست احباب بھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے ناچتے گاتے نظر آئے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹا پر ویڈیو کے کیپشن میں ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور تقریب کے محبت بھرے لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے میں آپ کی شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ان ویڈیوز پر صارفین دونوں کی کیمسٹری اور تیاری کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید