سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔
سعودی شاہی دیوان کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات، قطر اور سلطنت عمان میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔
جامع مسجد دلی کے مطابق بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔
افغان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مطابق ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔
برونائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بندر سری بگاوان سے عرب میڈیا کے مطابق اب برونائی دارالسلام میں اتوار 2 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔
ادھر کینبرا سے عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
جکارتا سے عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ پڑوسی ملک ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ کوالالمپور سے عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اتوار 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جاپان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔