• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس کے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں محکمۂ پراسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

محکمۂ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

محکمۂ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔

محکمۂ پراسیکیوشن نے مزید کہا ہے کہ کیس میں اب تک کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں بتایا جائے۔

محکمۂ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ کیس میں ڈی این اے اور فنگر پرنٹس وغیرہ کا فرانزک شروع ہوا یا نہیں؟

قومی خبریں سے مزید