• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ کا اسکائپ کو بند کرنے کا اعلان

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمیونیکیشن میں انقالب لانے والی اسکائپ سروس کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

5 مئی 2025ء سے اسکائپ دستیاب نہیں ہو گی۔

صارفین کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسکائپ کو بند کرنے سے مواصلات کی سہولتوں کو بہتر اور یکجا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیمز صارفین کو جدید فیچرز فراہم کرے گا۔

اسکائپ کی بنیاد 2003ء میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی۔

اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کر کے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید