• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے یوکرینی صدر کے دورہ امریکا کو مکمل طور پر ناکام قرار دیدیا

روس نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور اس موقع پر ہونے والی کشیدگی پر ردعمل دے دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے یوکرینی صدر کے دورہ امریکا کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیو نازی حکومت کے سربراہ زیلنسکی کا دورہ امریکا یوکرین کی مکمل سیاسی اور سفارتی ناکامی ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر کا دورہ امریکا مکمل ناکام رہا، زیلنسکی کو ٹرمپ سے ملاقات میں مکمل سیاسی اور سفارتی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ماریہ زخارووا نے یہ بھی کہا کہ روس کے یوکرین جنگ کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یوکرین کو غیرمسلح اور نازی اثرات سے پاک کرنے کے مقاصد بدستور موجود ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روسی مقاصد میں زمینی حقائق کو تسلیم کروانا بھی شامل ہے، زیلنسکی یوکرین جنگ جاری رکھنے کے جنون میں مبتلا ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید