حرمین شریفین انتظامیہ نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران زائرین کے استقبال کےلیے مکمل تیاری اور انتظامات کرلیے۔
انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کیلئے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام کیا ہے۔
حرمین کی انتظامیہ نے زائرین کیلئے لائٹس اور برقی زینوں کا بھی انتظام کیا ہے، جبکہ 236 مقامات پر نمازیوں کیلئے 194 لفٹس اور 9 ہزار سے زائد وضو خانے تیار کیے گئے ہیں۔