• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے: نصرت ہدایت اللّٰہ


فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللّٰہ نے پاکستانی اداکار علی رحمان خان سے شادی اور تعلق کے بارے میں وضاحت دیدی۔

نصرت ہدایت اللّٰہ نے حال ہی میں اپنے تعلق اور شادی سے متعلق بات کی ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللّٰہ نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے یہ کم دلچسپ خبر دینی پڑ رہی ہے کہ فی الحال ہماری شادی نہیں ہو رہی، لیکن اگر ایسا ہوا تو سب سے پہلے آپ کو اطلاع ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس شادی کا کوئی منصوبہ نہیں، کم از کم اس سال تو بالکل نہیں، میں کوئی خاص خبر نہیں دے سکتی، لیکن انٹرنیٹ پر ہمارے تعلق کے بارے میں بہت کچھ چل رہا ہے۔

علی رحمان خان اور نصرت ہدایت اللّٰہ کو کئی بار تقریبات اور دوستوں کی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جانے لگیں، دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں۔

علی رحمان خان پاکستان کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں جو کئی مقبول ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں۔

ان کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کے اور نصرت ہدایت اللہ کے تعلق پر اتنی توجہ دی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید