• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رحمٰن خان دولہا بننے کیلئے تیار، دلہن کا نام بھی سامنے آگیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستانی فلم و ٹی وی کے باصلاحیت اداکار علی رحمٰن خان کی شادی کی سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی آئندہ ماہ فروری میں کراچی میں شادی کے بعد اگلا نمبر اداکار علی رحمٰن خان کا ہوگا۔

سوشل میڈیا رپورٹس اور میڈیا آؤٹ لیٹ ’دی کرنٹ‘ کے مطابق علی رحمٰن خان بھی شادی کا لڈو کھانے کی تیاری کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علی رحمٰن خان جَلد ہی فٹنس ماہر، نصرت ہدایت اللّٰہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال علی رحمٰن اور نصرت کے درمیان رومانوی رشتے سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں جن کی اداکار نے تردید کر دی تھی۔

یاد رہے کہ دو سال قبل علی حمٰن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  جلدی شادی کرنے کا دباؤ مردوں کی نسبت عورتوں پر زیادہ ہوتا ہے، شادی نہ کرنے پر مردوں کو بھی معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھ پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ہاں میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی ہے لیکن جب بھی شادی کروں گا تو اپنی مرضی سے کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید