• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب وی آر میں کھانے کا ذائقہ محسوس ہو گا، حیرت انگیز ڈیوائس تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اب ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے بھی کھانے کا ذائقہ محسوس ہو سکے گا کیونکہ سائنسدانوں نے حیرت انگیز ڈیوائس تیار کر لی۔

ذرا تصور کریں کہ آپ بغیر ایک بھی نوالہ کھائے کیک کے ذائقے کا لطف اٹھا سکتے ہیں، سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز ڈیوائس تیار کی ہے جو ورچوئل رئیلٹی VR میں ذائقہ محسوس کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ای۔ٹیسٹ e-Taste نامی یہ جدید انٹر فیس ڈیوائس اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے تیار کی ہے۔

یہ ڈیوائس سینسرز اور کیمیکل ڈسپنسرز کی مدد سے ذائقے محسوس کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

انٹر فیس ڈیوائس سینسرز  اور  وائر لیس کیمیکل ڈسپنسرز کی مدد سے کام کرتی ہے، جو چکھنے کی حس Gustation کو ڈیجیٹل طور پر متحرک کرتے ہیں۔

یہ سینسرز  گلوکوز اور گلوٹامیٹ مالیکیولز glutamate molecules کو شناخت کر سکتے ہیں، جو 5 بنیادی ذائقے فراہم کرتے ہیں جس میں میٹھا، کھٹا، نمکین، کڑوا اور  اومامی Umami (خوش ذائقہ پروٹین والا ذائقہ) شامل ہے۔

جب کوئی شخص ذائقے کا تجربہ کرنا چاہے تو یہ سینسر برقی سگنلز  کے ذریعے ڈیٹا کو ایک ریموٹ ڈیوائس تک پہنچاتے ہیں، جو پھر کیمیکل محلول کے ذریعے اسے دوبارہ تخلیق کرتا ہے۔

اس نظام میں ایک چھوٹا الیکٹرو میگنیٹک پمپ شامل ہے، جو کیمیکل محلول کو ایک خصوصی جیل پرت کے ذریعے منہ میں منتقل کرتا ہے۔

جتنی دیر تک یہ جیل ذائقے کے محلول کے ساتھ ملتا ہے اتنا ہی ذائقہ زیادہ یا کم محسوس ہوتا ہے۔

اس تحقیق کو سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز Science Advances  میں شائع کیا گیا ہے۔

اس ڈیوائس کی انسانی آزمائش میں یہ پایا گیا کہ 70 فیصد شرکاء مختلف کھٹے ذائقوں میں فرق محسوس کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ تحقیق خاص طور پر معذور افراد کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے، خاص طور پر وہ افراد جو دماغی چوٹوں یا لانگ کووڈ Long COVID کی وجہ سے ذائقے کی حس کھو چکے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید