وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چار ایک فیصد تھی، جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ آٹھ تین فیصد کمی ہوئی ہے۔
وفاقی دارہ شماریات کے مطابق وزارت خزانہ نےفروری کےلیے مہنگائی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد کے درمیان لگایا تھا، لیکن ملک میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے توقعات سے بھی کچھ کم رہی ہے۔