کوئٹہ (نمائندہ جنگ)قلات مین قومی شاہراہ پر خاتون بمبار کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ایک اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ تاہم ونگ کمانڈر اور دیگر اہلکار محفوظ رہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات اسکائوٹس کے ونگ کمانڈر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے قافلے میں ایف سی کیمپ سے میس کی جانب جا رہے تھے قافلہ جیسے ہی کوئٹہ کراچی این 25قومی شاہراہ پر پہنچاتو ایک خاتون بمبار نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب پہنچا کر خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نائیک عطاء اللہ مو قع پر ہی شہید جبکہ سپاہی وکیل ، سپاہی زاہد، سپاہی عباس، سپاہی مشتاق زخمی ہوگئے دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم ونگ کمانڈر اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔