کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر ) اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی طرف سے پیش کردہ 97ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر ایوارڈز) کی تقریب 2مارچ 2025کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقدہوئی۔97ویں اکیڈمی ایورڈز کی تقریب میں23کیٹیگریز میں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر ایوارڈز) پیش کیے، جو 2024میں ریلیز ہونے والی فلموں کے اعزاز میں تھے۔97ویں آسکر ایوار ڈز کی تقریب میں ہالی ووڈ کی شاندار فلم انورہ نے بہترین فلم سمیت پانچ نمایاں ایوارڈز اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی، سال 2025 میں آسکرز ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں بہترین فلم کا ایوارڈ فلم انورا(Anora)،بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم انورہ کی ہیروئن مائیکی میڈیسن ( Mikey Madison)،بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم "دی بروٹالسٹ"کے ہیروــ،ـ"ایڈرین بروڈیـ"(Adrien Brody)،بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ،فلم" ایمیلیا پیریز"کی اداکارہ زوسلڈانا(Zoe Saldana)، معاون ادکار کا ایوارڈ،فلم "اےرئیل پین"(A Real Pain) کے اداکارکیرن چلکن) Kieran Culkin)، بہترین ہدایات کار کا ایوارڈ فلم انورہ کے ہدایت کار سین بیکر(Sean Baker )، بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ برازیل کی فلم آئی ایم اسٹل ہیر(Iʼm Still Here )، بہترین متحرک فلم کا ایوارڈ فلم فلو(Flow)، بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم انورہ کے سین بیکر(Sean Baker)،بہترین ماخوذ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم کنکلیو کے پیٹر اسٹروگھان (Peter Straughan)، بہترین حقیقی گانے کا ایوارڈ فلم ایل مال (El Mal) کےایمیلیا پیریز(Emilia Perez)،بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ فلم دی بروٹالسٹ، بہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ فلم نو ادر لینڈ(No other land)، بہترین ملبوسات کا ڈیزائن ایوارڈ، فلم ویکڈ(Wicked)، بہترین میک اپ اور ہیر اسٹائیلسٹ کا ایوارڈ، فلم سبسٹینس (substance)، بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ، فلم ویکڈ(Wicked)،بہترین آواز کا ایوارڈ فلم ڈیون : پارٹ ٹو،بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ فلم انورہ،بہترین سنیماٹوگرافی کا ایوارڈ فلم بروٹالسٹ، بہترین بصری اثرات کا ایوارڈ فلم بروٹالسٹ،بہترین لائیو ایکشن مختصر فلم کا ایورڈ فلم "آئی ایم ناٹ کا رابوٹ"،بہترین متحرک مختصر فلم کا ایوارڈ،فلم "ان دی شیڈو آف سائپرس(In the Shadow of cypress)،بہترین دستاویزی فلم مختصر کا ایوارڈ، فلم "دی اونلی گرل ان دی اورچسٹرا(The Only Girl in the Orchestra) شامل ہیں۔