اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ملک میں فائیو جی سروسزکے آغاز میں تاخیر کا سبب بننے والی مزید قانونی پیچیدگیاں اور چیلنجز سامنے آ گئے ،ڈیوائسز کی دستیابی بھی بڑا چیلنج ہوگا، سپیکٹرم کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں ، پی ٹی اے دستاویز ,پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی دستاویز کے مطابق دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیرجہاں مسائل پیدا کررہی ہے، وہاں 2600میگا ہرٹس ، 2100 میگا ہرٹس اور 1800 میگا ہرٹس کے کیسز عدالتوں میں ہیں۔