اسلام آباد (ساجد چوہدری )سندھ میں سیلاب اثرات خاتمہ اور سیلابی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے 17چھوٹے ڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل جبکہ نئی گج ڈیم پراجیکٹ پر بھی تقریباً 50فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،وفاقی فنانسنگ کے ذریعے17چھوٹے ڈیموں کی لاگت تقریباً 6ارب روپے ہے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق 17 چھوٹے ڈیموں کو تین مختلف پراجیکٹس کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے ، ایک منصوبہ کے تحت پانچ چھوٹے ڈیموں میں ساری 11ڈیم، راج جودات ڈیم، شنمائی، گروری اور عاصری ڈیم شامل ہیں ، ان ڈیمز کی لاگت 1970ملین روپے ہے ، اس ڈیم کی پانی کی سٹوریج کی صلاحیت 17348ایکڑ فٹ ہے ، اگست 2024ء تک اس منصوبے پر 88فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔