• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر پاکستانی بچے آشر نے اسکریبل کی دنیا میں دھوم مچا دی

کراچی( نیوز ڈیسک )عالمی سطح پر اسکریبل کے مسابقتی میدان میں پاکستانی نوجوان چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن (PSA) کے تحت تربیت پانے والے کھلاڑی کئی مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں اور2006میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والا ملک بن چکا ہے۔13سالہ بلال آشر جو ورلڈ انڈر-14اسکریبل چیمپئن بن چکے ہیں۔ آشرنے اپنے مخالف کو شکست دینے کے بعد کہا ہے کہ "اس کھیل میں بہت محنت اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے، آپ کو طویل عرصے تک اس عمل پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے، تب ہی نتائج نظر آتے ہیں۔" کبھی جرائم کا گڑھ سمجھا جانے والا کراچی اب اسکریبل جیسے علمی کھیلوں کا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں اسکولز میں پروفیشنل اسکریبل کوچز پڑھاتے ہیں، اور نمایاں کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ہوٹل کے ایک فنکشن روم میں اتوار کی صبح جب پورا شہر سو رہا تھا، تقریباً 100 کھلاڑی پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ایک ایونٹ میں شریک تھے۔16 سالہ عفان سلمان، جو گزشتہ سال سری لنکا میں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے تھے کہتے ہیں،"بچے اس میں دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ ان کے والدین دلچسپی لیتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں، اور اسکریبل ایک تعمیری کھیل ہے۔

اہم خبریں سے مزید