کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانی والی اسپیشل انویسٹیگیشن6ٹیم کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی اصل توجہ اغوا اور قتل کیس میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل( اے وی سی ڈی ) نے اب تک جو تفتیش کی ہے وہ ٹھیک رخ پر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس سے گرفتار ہونے والے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن سے تفتیش کے دوران منشیات کے نیٹ ورک میں ملوث جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں انھیں تلاش کیا جا رہا ہے۔ملزم کی جانب سے بتائے گئے 4 ڈرگ ڈیلرز ملزم گرفتاری کے بعد کراچی سے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔