• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم حرمین شریفین کی طرف سے پاکستان میں افطار اور کھجوروں کی تقسیم

اسلام آ با ( نیوز رپورٹر)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں افطار اور کھجوروں کی تقسیم برائے سال1446ہجری کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ روزے داروں کے لیے افطار پروگرام، اور کھجوروں کی تقسیم کا پروگرام ان منصوبوں کا حصہ ہےجنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رمضان المبارک کے مہینے میں پاکستان سمیت متعدد ممالک میں شروع کرنے کی ہدایات کیں، سعودی سفیر نےکہا کہ خادم الحرمین شریفین کا افطار پروگرام اور کھجوروں کا تحفہ رمضان کے پورے مہینے میں پاکستان کے تمام صوبوں میں منعقد کیا جائے گا۔ سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے دوستی اور اخوت کی علامت بننے والے اس پروگرام کے تحت20 ٹن کھجوریں چالیس ہزار مستحق افراد کو پہنچائی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید