کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر ) مصطفی عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آیا ہے۔عینی شاہد نے بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016سے جانتا ہوں۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا۔ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔عینی شاہد کے مطابق نیو ائیر پارٹی پر مصطفیٰ کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا۔مصطفیٰ عامر نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی۔نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا۔مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں وہاں نہیں جاؤں گا۔عینی شاہد نے بتایا کہ مصطفیٰ اور ارمغان کی لڑائی دو ڈھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی تھی۔مصطفیٰ نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے۔ارمغان پیسے نہیں دے رہا تھا جو مصطفیٰ نے بہانے سے لے لیے تھے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ارمغان کے گھر کیوں گیا مجھے نہیں پتا۔اس نے بتایا کہ جنگل بوائے نامی ویڈ استعمال کرتے تھے۔ مصطفیٰ یہ کہاں سے منگواتا تھا اسے نہیں پتا ہے۔ویڈ کی پیکنگ کو اسکریچ کریں تو پن لوکیشن پتا چل جاتی تھی کہ پیکٹ کس مقام پر کھولا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق مصطفیٰ جو مال ارمغان کو بیچتا وہیں بیٹھ کے خود بھی پیتا تھا۔