اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ( جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 15ارب78کروڑڈالررہا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارہ میں 6.33فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،گزشتہ برس اس عرصے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ14ارب84کروڑ روپے تھا ، رواں برس کے 8ماہ میں پاکستان کی برآمدات 22ارب دو کروڑ20لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ درآمدات 37ارب80کروڑ20لاکھ ڈالر کی ہوئیں ،پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ماہ فروری میں پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ ماہ جنوری کے مقابلے میں 17.35فیصد کمی ہوئی ، فروری میں دو ارب 43کروڑ90لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔