• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات اُجاگر کرنے کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کنٹینٹ اینڈ پراڈکشن ریویو بورڈ کے منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کر دی، حکومت سندھ کے اقدامات کا مقصد سینما انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ یہ منصوبے عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور اپنے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے شروع کر رہی ہے، تمام متعلقہ حکام یقینی بنائیں کہ یہ منصوبے اعلی معیار اور شفافیت کے ساتھ دیے گئے وقت میں مکمل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جائے تاکہ عوام سندھ حکومت کی کوششوں سے بخوبی آگاہ رہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ان کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں کنٹینٹ اینڈ پراڈکشن بورڈ کے منظور شدہ منصوبوں، حکومت سندھ کے اہم اقدامات کی تشہیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کنٹینٹ اینڈ پراڈکشن ریویو بورڈ کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں اور ان کے لئے مواد کی تیاری کا جائزہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید