• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ، ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں کے دورے اور پرائس لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت، نان کسٹم اور ٹیمپرڈ چیسز نمبر والی گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق پیر کو منعقدہ ایک اجلاس میں انھوں نے صوبے بھر میں قیمتوں کے تعین کے لیے سخت ہدایات جاری کیں ۔وزیراعلیٰ نے حکام کو یاد دلایا کہ 2022 کا انسداد منافع خوری قانون حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ذخیرہ شدہ اشیاء کو ضبط کرکے نیلام کرے تاکہ مارکیٹ میں ہیرا پھیری کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ کو ہدایت دوں گا کہ ذخیرہ شدہ اشیاء کو ضبط کریں اور قانون کے تحت ان کی نیلامی یقینی بنائیں۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے خصوصی معاون عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پی غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید