کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمن آفاق احمد غ کہاہے کہ رمضان المبارک میں پانی،بجلی، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اورکراچی کی طرح سندھ بھرمیں رینجرزکو پولیسنگ کے اختیارات دئیے جائیں۔ظلم سے نجات دلانے کیلئے تاجر برادری نے اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ بات آفاق احمد نے پیر کو اپنی رہائشگاہ پر شرجیل گوپلانی کی سربراہی میں مختلف تاجر یونینزکے وفودسے ملاقات کے دوران کہی۔یہ وفود آفاق احمدکو رہا ئی پر مبارکباد دینے کے لیے ائے تھے۔انھو نےآفاق احمد کوشال پہنائی۔ جبکہ ڈمپرز وہیوی ٹریفک کے سبب ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اورآفاق احمد کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلا یا، بعد ازاں روزہ افطار کیا اورشہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تبادلہ خیال کیا۔