اسلام آباد (آئی این پی )ہائی کورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان، فاروق نائیک، علی ظفر، احسن بھون اور نیاز محمد خان کمیٹی کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔