• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل، شیراز کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں ملزم شیراز کے زیر دفعہ 164کے تحت بیان کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم شیراز نے 164کا بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کیا ہے، ملزم نے کہا کہ اس پر دباؤ ڈال کر بیان ریکارڈ کروایا جارہا ہے۔ملزم شیراز نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں واقعے کا عینی شاہد ہوں، مصطفی کو ارمغان نے قتل کیا، میں گواہ ہوں، مجھے ملزم بنا کر 164 کروایا جارہا ہے۔عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید