آسکر ایوارڈ یافتہ فلم انورا Anora بھارت کے ریڈ لاری فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔
ریڈ لاری فلم فیسٹیول فلم کی شاندار کامیابی اور آسکر میں اس کے غیر معمولی سفر کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
فلم انورا نے 97 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم سمیت 5 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار، بہترین اوریجنل اسکرین پلے اور بہترین ایڈیٹنگ کے ایوارڈز شامل ہیں۔
ریڈ لاری فلم فیسٹیول میں انورا کے ساتھ دیگر آسکر جیتنے والی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی، جن میں ایمیلیا پریز اور آئی ایم اسٹل ہیئر شامل ہیں۔
ریڈ لاری فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 21 سے 23 مارچ 2025ء تک بھارتی شہر ممبئی اور حیدرآباد میں منعقد ہو گا۔