• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری پروگرام روس امریکا مذاکرات کا موضوع ہو گا: کریملن

دیمتری پیسکوف — فائل فوٹو
دیمتری پیسکوف — فائل فوٹو

کریملن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت شامل ہو گی۔

ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکا روس ابتدائی بات چیت میں بھی ایرانی جوہری پروگرام پر سرسری گفتگو کی گئی تھی مگر ایران کا جوہری پروگرام اب ان موضوعات میں سے ایک ہے جس پر امریکا روس مستقبل میں مزید تفصیل سے بات کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران روس کا اتحادی، شراکت دار  اور ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ جامع، باہمی فائدہ مند اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات استوار کر رہے ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے جوہری مسئلے کو پُرامن، سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے اور امریکا یہ جانتا ہے کہ اس کے لیے روس ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

امریکی جریدے نے گزشتہ روز رپورٹ کیا کہ روس نے ایران کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ایران جوہری پروگرام سمیت مختلف امور پر بات چیت میں مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید