• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی: محمد علی شاہ باچا

رہنما پی پی پی محمد علی شاہ باچا---فائل فوٹو
رہنما پی پی پی محمد علی شاہ باچا---فائل فوٹو

صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔

صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے ایم پی اے احمد کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ کے پی حکومت نے چند دن پہلے ایک سال کی کارکردگی پیش کی، پی ٹی آئی حکومت نے 6 ماہ دھرنوں پر ضائع کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے منشور میں کہا تھا کہ صوبے کو کرپشن سے پاک بنایا جائے گا، کے پی حکومت سے سوال ہے کہ کیا یہ کرپشن فری خیبر پختون خوا بنا؟ 

محمدعلی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال سب سے زیادہ اس کے پی میں خراب ہے۔

محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے امن و امان بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، نوجوانوں سے سوال ہے کہ کے پی حکومت نے ان کو کیا دیا؟ نوجوانوں کو کب تک دھوکے میں رکھیں گے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاشت کاروں پر ٹیکس لگانا غلط ہے، ان کو مراعات دینی چاہئیں، یہ صوبائی حکومت ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید