• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی سب سے بڑی کامیابی معیشت میں استحکام ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال وفاقی حکومت کا ایک سال وفاقی حکومت کی ایک بڑی کامیابی اور ایک بڑی ناکامی کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑ ی کامیابی معیشت میں استحکام ہے، تجزیہ کارارشاد بھٹی نےکہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کو کشکولستان بنا دیا، ان دو پارٹیوں نے جتنا نقصان پہنچایا اتنا تو فوجی آمر بھی نہیں پہنچا سکا،شہباز شریف کا ایک سال آئین ، صحافت، پارلیمنٹ، الیکشن اور جمہوریت پر بھاری گزرا،تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ جہاں تک حکومتی کامیابیوں کا تعلق ہے اس میں سرفہرست معاشی استحکام ہے،ہمارے ذخائر میں بہتری آئی ہے،تجزیہ کارفخر درانی نےکہا کہ معاشی حد تک تو عمران خان نے بھی مانا ہے کہ اس حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،26ویں آئینی ترمیم کو متفقہ طو رپر منظور کیا گیا یہ حکومت کی کامیابی ہے۔ تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑ ی کامیابی معیشت میں استحکام ہے۔ ہمارے آئینی نظام کا بریک ڈاؤن ہوگیاوہ غیر متعلقہ ہوگیا ۔ ایک جمہوری ملک کے لئے اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی۔بنیادی انسانی حقوق ،عدلیہ اور میڈیا کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ہائی برڈ نظام مستحکم ہوتا جارہا ہے اسے رول بیک کرنا بہت مشکل ہوگا۔ہمیں اپنے حقوق واپس لینے میں بہت وقت لگ جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید