• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب اور فخر زمان دورۂ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں؟ پی سی بی نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے انجرڈ اوپنرز صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔

پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ طبی وجوہات کی بناء پر صائم ایوب اور فخر زمان کو حالیہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کھیلیں گے جو 11 اپریل 2025ء کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُنہیں 6 ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے تھے اور اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب فخر زمان بد قسمتی سے 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔

وہ اس وقت لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریہیبلیٹیشن کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید